Home Uncategorized خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، مرکزی ملزم ایک اور مقدمے کا بھی ریکارڈ یافتہ نکلا

خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، مرکزی ملزم ایک اور مقدمے کا بھی ریکارڈ یافتہ نکلا

Share
Share

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء اور ہنی ٹریپنگ کیس کا مرکزی ملزم حسن شاہ ایک اور مقدمے کا ریکارڈ یافتہ نکلا۔

ملزم حسن شاہ کے خلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ چھ ماہ قبل درج ہوا تھا، ملزم کے خلاف ننکانہ صاحب کے تھانہ مانگٹا والہ میں مقدمہ درج ہے۔

ملزم حسن شاہ نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی جبکہ وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے خلیل الرحمان قمر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے جس پر انہیں تاوان دیکر چھوڑا گیا تھا۔

اغواء کیس کے مرکزی ملزم حسن شاہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس خلیل الرحمان قمر کی دو ویڈیوز ہیں اور دونوں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل ہیں۔

بعدازاں، ملزم حسن شاہ نے خلیل الرحمان قمر کی نجی ویڈیوز لیک کردی تھیں، ایک ویڈیو میں خلیل الرحمان قمر پرائیویٹ کمرے میں ایک لڑکی کو بالکل پاس بٹھا کر سگریٹ پی رہے تھے جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حالت میں موجود تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...