Home کھیل امریکی سوئمر نے 50سال پرانا اولمپکس کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

امریکی سوئمر نے 50سال پرانا اولمپکس کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

Share
Share

 

پیرس:امریکی سوئمر کیٹی لیڈیکی نے اولمپکس کا اہم ریکارڈ برابر کردیا، کیٹی لیڈیکی نے سویت جماسٹ لاریسا لاتینینا کا 50 سال پرانا ریکارڈ برابر کیا۔

امریکی پیراک لیڈیکی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ اولمپکس گولڈ لینے والی خاتون ایتھلیٹ ہوگئی ہیں، انہوں نے پیرس اولمپکس میں خواتین کی 800 میٹر فری اسٹائل میں اپنے کیریئر کا نواں اولمپک گولڈ جیتا۔

سویت جمانسٹ لاتینینا نے 1956 سے 1964 تک 9 اولمپک گولڈ میڈلز جیتے تھے، یہ اولمپکس کی تاریخ میں کسی بھی خاتون کے سب سے زیادہ گولڈ میڈلز ہیں۔

مجموعی طور پر کسی بھی ایتھلیٹ کے بھی یہ دوسرے سب سے زیادہ گولڈ میڈلز ہیں، لیڈیکی اور لاتینینا کے علاوہ چار مرد ایتھلیٹس نے بھی 9، 9 گولڈ میڈلز لیے ہیں۔

اپنے کیریئر میں 9 اولمپکس گولڈ لینے والوں میں فن لینڈ کے پاوو نورمی اور امریکی ایتھلیٹ کارل لوئیس شامل ہیں۔ امریکی سوئمرز کیلب ڈریسل اور مارک اسپیٹز نے بھی 9، 9 اولمپک گولڈ میڈل حاصل کئے۔

امریکی سوئمر مائیکل فیلپ نے تاریخ میں سب سے زیاد 23 اولمپک گولڈ میڈلز حاصل کئے ہیں۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو...

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...