Home Uncategorized جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنے کا 11واں دن ،شرکاء کا جوش و خروش دیدنی

جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنے کا 11واں دن ،شرکاء کا جوش و خروش دیدنی

Share
Share

 

راولپنڈی: جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا گیارہویں دن میں داخل ہوگیا، اس دوران شرکا کی تعداد میں بھی دن بہ دن مسلسل اضافہ ہو رہا ے۔آج مغرب کے بعد دھرنے کے مقام پر بڑا جلسہ ہوگا جس میں تاجر تنظیمیں بھی شرکت کریں گی۔

بجلی کے بھاری بلز، بے جا ٹیکسز، آئی پی پیز سے معاہدے، پیٹرول کی قیمتوں اور دیگر مطالبات کے لیے جماعت اسلامی کا لیاقت باغ چوک میں جاری دھرنے کا آج گیارہواں دن ہے۔ دھرنے میں ملک بھر سے آئے ہوئے شرکا کا جوش و خروش دیدنی ہے۔

پیر کے روز بھی جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے کے شرکا کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا جب کہ اس دوران تاجر تنظیموں کی جانب سے جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے دھرنے میں شرکت کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں تاجروں نے دھرنے کے اطراف اپنے حمایتی بینرز بھی آویزاں کردیے ہیں۔

آج مغرب کے بعد دھرنے کے مقام پر بڑا جلسہ ہوگا جس میں تاجر تنظیمیں بھی شرکت کریں گی جبکہ ساڑھے گیارہ بجے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...