بنگلہ دیش میں جاری احتجاج اور شیخ حسینہ کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفے کے بعد بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے قوم سے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ ملک کو مخلوط عبوری حکومت کے ذریعے چلایا جائے گا۔بنگلہ دیشی آرمی چیف کے حکم پر وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
فوج نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو 45 منٹ میں استعفیٰ دینے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ محفوظ مقام پر منتقلی سے قبل شیخ حسینہ واجد کو کوشش کے باوجود آخری تقریر ریکارڈ کروانے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔اس ساری صورتحال میں یہ جاننا ضروری ہے کہ 1971 کی آزادی کے بعد سے اب تک بنگلہ دیش میں اب تک کتنی فوجی بغاوتیں ہوئی ہیں ، اگست 1975 میں ہونے والی ابتدائی بغاوت سے لے کر دسمبر 2011 کی تازہ ترین کوشش تک، بنگلہ دیش 29 فوجی بغاوتوں سے گزرا ہے، جو ایک ہنگامہ خیز تاریخ کی عکاسی ہے۔
کچھ فوجی بغاوتیں کامیاب رہیں جبکہ کچھ ناکام ثابت ہوئیں، بنگلہ دیش کی تاریخ میں ہونے والی بڑی فوجی بغاوتوں کی فہرست کچھ یوں ہے ۔ 15اگست 1975میں شیخ مجیب الرحمٰن کی جگہ خندکر مشتاق احمد کے لیے فوجی بغاوت کا آغاز درمیانے درجے کے فوجی افسران نے کیا۔ شیخ مجیب اور ان کے خاندان کے بیشتر افراد مارے گئے۔
3نومبر 1975میں بریگیڈیئر خالد مشرف نے خندکر مصدق احمد کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے بغاوت کی۔7نومبر 1975میں بائیں بازو کے فوجی اہلکاروں اور جاتیہ سماجتانترک دل کے سیاست دانوں نے بغاوت کی، خالد مشرف کو قتل کر دیا اور ضیاء الرحمان کو رہا کر دیا گیا۔
30ستمبر سے2اکتوبر 1977کے دوران ضیاء الرحمن پر متعدد قتل کی کوششیں کی گئیں، بشمول JAL کی پرواز 472 کے ہائی جیکنگ سے شروع ہونے والے واقعات اس کا حصہ ہیں ۔ 30 مئی 1981 کو ضیاء الرحمن کو چٹاگانگ میں فوجی افسروں نے قتل کر دیا۔24 مارچ 1982ارشاد نے صدر ستار کو عہدے سے ہٹا دیا، خود کو چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر قرار دیا، اور آئین کو معطل کر دیا۔
19 مئی 1996نسیم نے نگراں حکومت کے خلاف ناکام بغاوت کی لیکن انہیں گرفتار کر لیا گیا اور بعد میں انہیں باقاعدہ ریٹائرمنٹ دے دی گئی۔
11 جنوری 2007 کو آرمی چیف نے فوجی حمایت یافتہ نگراں حکومت کے قیام کے لیے بغاوت کی، جو 2008 میں انتخابات کے بعد ختم ہوئی۔25-26 فروری 2009 کوبنگلہ دیش رائفلز کی بغاوت کے نتیجے میں بی ڈی آر کے ڈائریکٹر جنرل، 56 دیگر فوجی افسران اور 17 عام شہری مارے گئے۔
11-12 جنوری 2012 کو بغاوت کا منصوبہ بنگلہ دیش میں اسلامی قانون کے قیام کے لیے تھا لیکن بنگلہ دیشی فوج نے اسے روک دیا۔واضح رہے کہ 1975 کی بغاوتیں جن میں شیخ مجیب الرحمان کے زوال اور خندکر مشتاق احمد کا عروج دیکھا گیا، 2009 کی بنگلہ دیش رائفلز کی پرتشدد بغاوت، اور 2011 کی بغاوت کی کوشش تک، یہ واقعات حکمرانی اور اقتدار پر جاری جدوجہد کی عکاسی کرتے ہیں۔
ہر بغاوت اور کوشش بنگلہ دیش کی جدید تاریخ کی تشکیل میں فوجی، سیاسی اور سماجی قوتوں کے پیچیدہ عمل کو واضح کرتی ہے۔