Home Uncategorized مقبو ضہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر عالمی امن کا حواب شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،مشعال ملک

مقبو ضہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر عالمی امن کا حواب شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،مشعال ملک

Share
Share

 

راولپنڈی:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے ک مقبو ضہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر عالمی امن کا حواب شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ آرٹیکل 370 ختم کرکے مودی نے کشمیریوں کی شناخت پر حملہ کیا، مودی کا ہندوتوا نظریہ مقبو ضہ کشمیر کے لیے انتہائی حطرناک ہے۔

ان خیالات کا اظہارمشعال ملک نے پنجاب آرٹس کونسل میں تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی طاہر اورنگزیب اور ممبر پنجاب اسمبلی شازیہ رضوانہ او ر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان، محمد ثقلین محمودبھی ان کے ہمراہ تھے۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے لوگوں سے احتجاج کا حق بھی چھین لیا ہے، 5 سال سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کا ڈومیسائل دیا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں پہلے بھارت کی 10 لاکھ فوج تھی، اب 50 لاکھ سے زائد بھارتی شہری بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر عالمی امن کا حواب شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرائے۔

ممبر قومی اسمبلی طاہر اورنگزیب نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری عوام جلد ہی بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرکے آزاد فضا میں سانس لیں گے۔ پاکستان کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

ممبر پنجاب اسمبلی شازیہ رضوان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے آارٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی اوچھا ہتھکنڈہ ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے منفی اثرات سے دنیا آگا رہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ہمیں حقیقی جدوجہد کو زندگی کا شعائر بنا نا ہوگا۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے پایہ استقلال میں زرہ برابر بھی لغزش نہیں آئی۔ افواج پاکستان اور شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔

نمائش کے اختتام پر مری روڈ سے آرٹس کونسل تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی،ریلی میں شریک افراد نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس میں بھارت کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی میں جڑواں شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...