Home Uncategorized خالدہ ضیا کا رہائی کے بعد پہلا عوامی خطاب، انتقام نہ لینے کا اعلان

خالدہ ضیا کا رہائی کے بعد پہلا عوامی خطاب، انتقام نہ لینے کا اعلان

Share
Share

ڈھاکا: سابق وزیر اعظم اور بنگلادیش نیشسلٹ پارٹی کی چیئرپرسن خالدہ ضیاء نے ساڑھے 6 سال بعد جیل سے رہائی کے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے پہلا عوامی خطاب کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرپشن مقدمے میں 2018 سے قید خالدہ ضیاء کی رہائی حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد صدر شہاب الدین کے حکم پر ہوئی۔

78 سالہ خالدہ ضیا نے اس اہم موقع پر اپنے کارکنوں اور عوام کے جم غفیر سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔ وہ کافی کمزور اور نحیف نظر آرہی تھیں جیسے جیل میں کافی بیمار رہی ہوں یا اچھی خوراک نہ ملی ہو۔

خالدہ ضیا کو جیل سے ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے اور وہیں سے انھوں نے ساڑھے 6 سال بعد پہلا عوامی خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں خالدہ ضیا نے حسینہ واجد کے دور کو ظلم اور جبر کا دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں سب کو معاف کرتی ہوں اور کسی سے انتقام نہیں لوں گی۔ ملک کو آگے چلتے دینا چاہیے۔

خالدہ ضیا نے فی الحال اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تاہم کہا جا رہا ہے کہ وہ بیماری کے باعث اب شاید سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں۔

اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے صاحبزادے اس وقت بیرون ملک جلا وطن ہیں اور جلد وطن واپس لوٹیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...