Home سیاست کسی کو برا لگے یا اچھا عمران خان سیاسی حقیقت ہیں،شاہ محمود قریشی

کسی کو برا لگے یا اچھا عمران خان سیاسی حقیقت ہیں،شاہ محمود قریشی

Share
Share

راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو برا لگے یا اچھا عمران خان سیاسی حقیقت ہیں۔ 75 برسوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی کو برا لگے یا اچھا عمران خان سیاسی حقیقت ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیرسیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا ظلم تھا۔ وہ پاکستان مخالف نہیں تھے۔ ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہئیے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ 40 سال سے سیاست کررہا ہوں اور 39 سالوں تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ ایک سال میں درجنوں مقدمات بنا دئیے گئے۔ محمود اچکزئی ڈیموکریٹ ہیں۔ جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا۔ بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...