Home Uncategorized ارشد ندیم کو بیٹا کہنے پر نریندر مودی کا ردعمل سامنے آگیا

ارشد ندیم کو بیٹا کہنے پر نریندر مودی کا ردعمل سامنے آگیا

Share
Share

نئی دہلی:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرس اولمپک میں جیولین تھرو کے مقابلے میں سلور میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی والدہ کی طرف سے ارشد ندیم کو بیٹا کہنے پر سراہا۔

انہوں نے چاندی کا تمغہ جیتنے والے بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کو فون پر مبارکباد دی اور مستقبل میں اُن کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نریندر مودی نے نیرج سے کہا کہ آپ کی والدہ نے ارشد ندیم کو اپنا بیٹا کہا، میں اُس جذبے سے متاثر ہوا ہوں۔

علاوہ ازیں نیرج چوپڑا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی والدہ نے ارشد ندیم کو دل سے بیٹا کہا، ماں گاؤں میں رہتی ہیں، پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر سوشل میڈیا اور ٹی وی کی خبروں سے متاثر نہیں ہوتیں۔

بھارتی ایتھیلیٹ نے کہا کہ وہ ایک ماں کا احساس رکھتی ہیں، سادگی سے بولتی ہیں، کچھ لوگوں کو یہ عجیب لگا ہوگا اور کچھ نے اس کو پسند کیا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم دونوں کی والدہ نے ایک دوسرے کے بچوں کو اپنا بیٹا قرار دیا تھا، سب کو امن، محبت اور سلامتی کا پیغام پہنچایا تھا۔

پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوا دیا، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...