Home Uncategorized فواد خان اور صنم سعید کی متنازع ویب سیریز ‘برزخ’ کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا

فواد خان اور صنم سعید کی متنازع ویب سیریز ‘برزخ’ کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا

Share
Share

کراچی:پاکستانی سپر اسٹار اداکار فواد خان اور صنم سعید کی متنازع بھارتی ویب سیریز ’برزخ‘ کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔

پاکستانی ہدایتکار عاصم عباسی کی جانب سے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے بنائی گئی ویب سیریز ‘برزخ’ کے پروڈیوسرز نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ 9 اگست کو ’برزخ‘ کو یوٹیوب سے ہٹا دیا جائے گا۔

بھارتی پروڈیوسرز نے زی زندگی کے یوٹیوب چینل سے ’برزخ‘ کی تمام چھ اقساط 9 اور 10 اگست کی درمیانی شب ڈیلیٹ کیں۔

‘برزخ’ کی پہلی قسط 19 جولائی جبکہ آخری قسط 6 اگست کو زی زندگی کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کی گئی تھی۔

سیریز کی تمام اقساط 19 جولائی سے 9 اگست تک زی زندگی کے یوٹیوب چینل پر موجود تھیں اور صارفین نے تقریباََ تمام اقساط ہی دیکھ لی تھیں۔

بھارتی پروڈیوسرز کے مطابق ‘برزخ’ کو صرف یوٹیوب پاکستان سے ہٹایا گیا ہے یعنی سیریز کی تمام اقساط بھارت سمیت دُنیا کے دیگر ممالک کے یوٹیوب پلیٹ فارم پر اب بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ ویب سیریز ‘برزخ’ کی عکس بندی پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ اور شہر قائد میں کی گئی تھی، سیریز کی کاسٹ میں فواد خان اور صنم سعید کے علاوہ عائزہ گیلانی، ایمان سلیمان، خوشحال خان، انیقا ذوالفقار علی، سلمان شاہد اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔

پاکستانی ہدایتکار عاصم عباسی کی جانب سے تحریر اور ہدایت کردہ سیریز کو تیسری قسط کی نشریات کے بعد سے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا تھا۔

‘برزخ’ میں ہم جنس پرستی، فحاشی، زنا اور بچوں کی ذہنی سازی بھی دکھائی گئی تھی جس کی وجہ سے پاکستانی مداح سمیت کئی شوبز شخصیات بھی سیریز پر پابندی کا مطالبہ کررہی تھیں۔

پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے ‘برزخ’ کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میں پابندی کی درخواست بھی دائر کی تھی۔

تاہم زی زندگی کے پروڈیوسرز نے پی ٹی اے کے ایکشن سے قبل ہی ‘برزخ’ کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...