Home کھیل پیرس میں اولمپکس 2024 کے مقابلے اختتام پذیر، امریکا 126 میڈلز کیساتھ سرفہرست رہا

پیرس میں اولمپکس 2024 کے مقابلے اختتام پذیر، امریکا 126 میڈلز کیساتھ سرفہرست رہا

Share
Share

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونیوالے اولمپکس 2024 کے مقابلے اختتام پذیر، امریکا 126 میڈلز کیساتھ سرفہرست چین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

گولڈ میڈل کے آخری میچ میں امریکا کی ویمنز باسکٹ بال ٹیم نے فرانس کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا، امریکا نے 40گولڈ میڈلز کے ساتھ پیرس اولمپکس میں پہلی پوزیشن حاصل کی، امریکا نے 44سلور اور 42برونز میڈلز بھی جیتے امریکا نے ایونٹ میں مجموعی طور پر 126میڈلز جیتے۔

چین کے گولڈ میڈلز کی تعداد بھی 40رہی، چین مجموعی طور پر 91میڈلز جیت کر دوسرے نمبر پر رہا، جاپان 20 گولڈ، 12 سلور اور 13 برونز میڈل جیت کر تیسرے نمبر پر رہا۔

ایونٹ میں پاکستان کے 7ایتھلیٹس نے شرکت کی، پاکستان کی جانب سے واحد گولڈ میڈل ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے مقابلوں میں حاص کیا۔

پاکستان نے 40سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا، ارشد ندیم اولمپکس میں انفرادی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتنے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...