Home سیاست بشریٰ بی بی کی 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواست خارج

بشریٰ بی بی کی 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواست خارج

Share
Share

راولپنڈی:بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے 9مئی سے متعلق 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواست خارج کردی گئی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عدالت نے بشریٰ بی بی سے 9 مئی کے مقدمات میں تفتیش 7 روز میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے کہا کہ ملزم جب اتنے سارے مقدمات میں گرفتار ہو تو تفتیش ضروری ہے۔

شیخ رشید، شبلی فراز، غلام سرور خان، صداقت عباسی، شیریں مزاری، اعظم سواتی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ 9 مئی کے 500 سے زائد ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 9 مئی مقدمات کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔

بانی پی ٹی آئی ، ان کی اہلی بشریٰ بی بی اور دیگر ملزمان کی جانب سے محمد فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...