Home Uncategorized آسٹریلیا میں چوری شدہ ہیلی کاپٹر ہوٹل کی چھت سے ٹکرا گیا

آسٹریلیا میں چوری شدہ ہیلی کاپٹر ہوٹل کی چھت سے ٹکرا گیا

Share
Share

 

سڈنی: آسٹریلیا میں ہیلی کاپٹر نو فلائی زون میں واقع ایک ہوٹل کی چھت سے ٹکرا گیا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق ہیلی کاپٹر ہوٹل کے اوپری منزل کی کھڑکی سے ٹکرایا تھا اور اس کے پنکھ کے ٹکڑے سوئمنگ پول میں جا گرے تھے جہاں متعدد افراد نہا رہے تھے۔

ہیلی کاپٹر کے ٹکراتے ہی ہوٹل کا فائر الارم بج اُٹھا جس کے بعد ہوٹل کو خالی کروالیا گیا۔ پول میں نہانے والے تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے ہیلی کاپٹر میں لگی آگ بجھایا اور ملبے سے پائلٹ کی جلی ہوئی لاش ملی جسے شناخت کے لیے فرانزک لیب بھیجا گیا ہے۔

پولیس چیف نے بتایا کہ ابھی یہ معلوم نہیں کہ ہیلی کاپٹر اڑانے والے شخص کے پاس پائلٹ کا لائسنس تھا یا وہ اس کمپنی کے لیے کام کرتا تھا جس کے پاس کرافٹ کی ملکیت تھی۔

ادھر مقامی کا دعویٰ ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر چوری شدہ تھا تاہم پائلٹ نے اسے کیوں چرایا تھا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...