Home Uncategorized اسماعیل ہانیہ کی شہادت،ایران بدلہ لینے کے لیے آئندہ 24 گھنٹے میں اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے،برطانوی میڈیا

اسماعیل ہانیہ کی شہادت،ایران بدلہ لینے کے لیے آئندہ 24 گھنٹے میں اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے،برطانوی میڈیا

Share
Share

 

لندن: برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے آئندہ 24 گھنٹے میں اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حکام یہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل پر حملے کا وقت آ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری آج اپنا مذہبی تہوار ’تیشا باوٴ‘ منا رہے ہیں۔

امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے بھی ایرانی حملے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اسرائیل پر بڑے حملے کے حوالے سے تیار رہنا ہو گا۔

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن بھی اسرائیل پر ایرانی حملے کی توقع رکھتے ہیں، انہوں نے تہران کو آخری پیغام بھی جاری کیا ہے کہ، ’ایسا نہ کریں‘۔

قبل ازیں امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے ایران کے اسرائیل پر متوقع جوابی حملے کے پیشِ نظر گائیڈڈ میزائل آبدوز یو ایس ایس جورجیا کو مشرقِ وسطیٰ تعیناتی اور یو ایس ایس ابراہم لنکن بحری بیڑے کو جلد خطے میں پہنچنے کا حکم دے دیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...