Home سیاست لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد کی الیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست سننے سے معذرت

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد کی الیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست سننے سے معذرت

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور مختلف سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے ریمارکس دیئے کہ موجودہ درخواست سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح سے متعلق ہے، میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر دستیاب نہیں ہوں اس لئے میں آج ہی کیس فائل قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پاس بھجوا رہا ہوں۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایکٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو سکتا۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو غیر آئینی قرار دیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک پی ٹی آئی کے علاوہ کسی دوسری جماعت کو مخصوص نشستیں دینے سے روکا جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...