Home سیاست محسن نقوی کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو

محسن نقوی کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو

Share
Share

لندن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ خوشی ہوگی کہ پاکستانی پولیس افسران باقاعدہ برطانیہ میں ٹریننگ حاصل کریں

دورہ لندن کے دوران محسن نقوی نے برطانیہ کی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر سے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر یوویٹ کوپر کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور کریمنلز مقدمات میں قانونی معاونت پر بات چیت ہوئی، موثر بارڈر مینجمنٹ اور غیرقانونی امیگرنٹس کے سدباب کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستانی پولیس افسران کی برطانیہ میں ٹریننگ کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خوشی ہوگی کہ پاکستانی پولیس افسران باقاعدہ برطانیہ میں ٹریننگ حاصل کریں، اس ضمن میں برطانیہ کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے، غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کیلئے باہمی اشتراک کار بڑھانا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک اور ترقی پذیر ممالک کو اس حوالے سے مشترکہ اقدامات اٹھانے چاہئیں، برطانیہ کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ، کریمنلز مقدمات میں لیگل معاونت اور غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں ہونی چاہیے۔

اس موقع پر برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور برطانوی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سی سی پی کو مستحکم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن...

عمران خان سے جیل میں تینوں بہنوں،وکلاء کی ملاقاتیں، بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کرائی گئی

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تینوں بہنوں اور 6...

ہم نے حکومت سے مذاکرات کئے مگر ہماری ملاقات نہیں کرائی جاتی ہر کسی کو اپنی ناک سے نیچے دیکھنا ہوگا،فیصل چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری...

جتنا سستا حج ہم کرارہے ہیں دنیا میں اتنا سستا حج کہیں نہیں ہوتا،چوہدری سالک حسین

اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے گزشتہ سال حج...