Home سیاست ارشد ندیم کی کامیابی سے یوم ِآزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں،وزیراعظم

ارشد ندیم کی کامیابی سے یوم ِآزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی کامیابی سے یوم ِآزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں ۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم آج وزیراعظم ہاوٴس تشریف لائیں گے۔ انکی کامیابی سے یوم ِآزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، ان کی کامیابی پر قوم خوشیاں منارہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 77 سال کی بیماریوں سے ہمیں جان چھڑانی ہے۔ دن رات محنت کر کے پاکستان کو خوشحال بنائیں گے، ہمیں صنعت، زراعت اور انڈسٹری کو بحال کرنا ہے، پاور سیکٹر میں کئی مہینوں سے محنت کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گورننس کو جس حد تک ڈیجیٹائز کرسکیں کرنا چاہیے، ہر وزارت کو ہم نے پیپر لیس کرنا ہے، ایف بی آر کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کرلیے ہیں۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...