Home Uncategorized سعودی شہری نے اپنا وزن 542 کلو کم کرکے سب کو حیران کردیا

سعودی شہری نے اپنا وزن 542 کلو کم کرکے سب کو حیران کردیا

Share
Share

ریاض: ماضی میں دنیا کے سب سے زیادہ وزنی آدمی رہنے والے سعودی شہری خالد بن محسن شعری نے اپنا وزن 542 کلو کم کرکے سب کو حیران کردیا۔

2013 میں خالد بن محسن شعری کا وزن 610 کلوگرام تھا اور وہ تین سال سے زیادہ بستر پر تھے۔ اس کی حالت اس حد تک بگڑ چکی تھی کہ وہ اپنی بنیادی ضروریات کے لیے بھی دوستوں اور اہل خانہ پر انحصار کرنے لگا تھا۔

خالد کی حالت زار کو دیکھ کر سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے انکا سرکاری خرچ پر علاج معالجہ کرانے کا حکم دیا۔

خالد کو جازان میں واقع اس کے گھر سے ریاض کے کنگ فہد میڈیکل سٹی میں فورک لفٹ اور خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے بستر کے ذریعے پہنچایا گیا۔ 30 طبی ماہرین کی ٹیم نے خالد کیلئے ایک سخت علاج اور غذا کا پلان تیار کیا۔

خالد کے علاج میں گیسٹرک بائی پاس سرجری، خوراک، ورزش اور فزیوتھراپی سیشن شامل تھے جس کا مقصد اسے اپنی نقل و حرکت دوبارہ حاصل کرنے میں مدد کرنا تھا۔

ناقابل یقین طور پر صرف چھ ماہ میں خالد کے جسمانی وزن میں تقریباً نصف کمی واقع ہوئی اور 2023 تک خالد نے حیران کن طور پر 542 کلو گرام وزن کم کر لیا جس سے اس کا وزن صحت مندانہ طور پر 63.5 کلوگرام پر آ گیا۔

اس کی جسمانی تبدیلی اتنی ڈرامائی تھی کہ اسے جلد کو ہٹانے کے لیے متعدد سرجریوں کی ضرورت پڑی جو ان افراد کے لیے ایک عام رجحان ہے جو وزن میں نمایاں کمی سے گزرتے ہیں کیونکہ جلد جسم کی نئی شکل کے مطابق نہیں ہو پاتی۔

آج خالد “مسکراتے ہوئے آدمی” کے نام سے جانا جاتا ہے جو اُسے طبی عملے کی جانب سے دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...