Home سیاست عمران خان سے درخواست ہے کہ مجھ پر الزام لگانے والوں کو سامنے لائیں،شیر افضل مروت

عمران خان سے درخواست ہے کہ مجھ پر الزام لگانے والوں کو سامنے لائیں،شیر افضل مروت

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کو ریکوسٹ کروں گا کہ جو لوگ مجھ پر الزام لگا رہے ہیں ان کو میرے سامنے بٹھائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان یہی کہتے ہیں کہ ایک تو کچھ لوگ پڑھے لکھے نہیں اور دوسرا کوشش بھی نہیں کرتے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پتہ چلنا چاہئے کہ بانی پی ٹی آئی کے کان میں زہر گھولنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں، ہم سب جیل میں بیٹھے ہوتے تھے، میں نہیں چاہتا تھا کہ میں ان کے کرتوت عمران خان کے سامنے لاؤں، کچھ لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی اور عمران خان کا ساتھ چھوڑا اب ان کو واپس لانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہی لوگ ان کو واپس لانا چاہتے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرزہ سرائیاں کرتے رہے ہیں، بلے باز کو لانے میں فردوس شمیم نقوی کا بھی بڑا اہم کردار تھا، اب تو کچھ رہ نہیں گیا، میں اب کسی کا لحاظ نہیں کروں گا۔

Share
Related Articles

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...