Home سیاست اسحاق ڈارنے فیض حمید کی گرفتاری ”معجزہ“ قرار دے دی

اسحاق ڈارنے فیض حمید کی گرفتاری ”معجزہ“ قرار دے دی

Share
Share

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے فیض حمید کی گرفتاری ”معجزہ“ قرار دے دی۔ان کاکہناہے کہ فیض حمید نے اکتوبر کے وسط میں مجھ سے زیادتی پر معافی مانگی۔

اسلام آباد میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے معاملے پر ردعمل میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک معجزہ تھا، اس معجزے پر حیران ہوں، پہلی مرتبہ اس طرح چیزیں ہوئی ہیں، یہ 2011 کا پراجیکٹ تھا جس کا اختتام ہوا، 2014 کا دھرنا بھی ناکام ہوا اور معیشت بھی خراب ہوئی، ہم آج تک اس کے نقصانات بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نے مجھ سے بھی معافی مانگی تھی، میں بھی جنرل فیض کے متاثرین میں شامل ہوں، فیض حمید نے اکتوبر کے وسط میں مجھ سے زیادتی پر معافی مانگی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اللہ کرے ہم بطور قوم سیدھے راستے پر چلیں، غلط چیزوں کے ہمیشہ سے خلاف ہوں انہیں کنٹرول کیا جانا چاہیے، گندی سیاست نے اس ملک کا برا حال کردیا ہے، دھرنوں، گندی سیاست کے نتیجے میں دنیا کی 24 ویں معیشت 47 نمبر پر آگئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سینیٹ جوائنٹ سیکرٹری یوکے دورے کے دوران اہلخانہ ساتھ لیکرگیا، جوائنٹ سیکرٹری کی بیوی اور چار بچوں نے سیاسی پناہ لی، پارلیمنٹ کے افسران کو دفتر خارجہ آئندہ ویزا کے حوالے سے کوئی سہولت فراہم نہیں کرے گا۔

نائب وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی اورسینیٹرز کو ویزوں کے حوالے سے سہولت بدستور فراہم کی جائے گی، ارکان پارلیمنٹ کی فیملی کو سہولت ملے گی دوستوں اور محلے داروں کو نہیں۔

Share
Related Articles

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...