Home نیوز پاکستان اسلام آباد میں تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس میں اضافے کے خلاف احتجاج،پلے کارڈز اٹھا کر نعرے بازی

اسلام آباد میں تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس میں اضافے کے خلاف احتجاج،پلے کارڈز اٹھا کر نعرے بازی

Share
Share

 

اسلام آباد: تنخواہ دار طبقے کی الائنس نے ٹیکسز کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں جناح ایونیو پر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ہے۔

سیلرڈ کلاس الائنس کی جانب سے بجٹ میں تنخواہوں پر نافذ کیے جانے والے ٹیکسز کے خلاف سعودی پاک ٹاور سے سیونتھ ایونیو تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ مظاہرین نے جناح ایونیو پہنچ کر احتجاج کیا، جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ٹیکسز کے خلاف اور انہیں واپسی لینے کے مطالبات کے نعرے درج تھے جبکہ شرکا نے حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔

قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے شرکا نے ٹیکس کم کرنے، تنخواہ دار طبقے کو جینے دو کے نعرے لگائے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کی وجہ سے گزارا مشکل ہوگیا ہے لہذا حکومت نافذ کیے جانے والے ٹیکسز میں ریلیف دے اور فوری طور پر واپس لیا۔

Share
Related Articles

فوجداری نظامِ انصاف میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے...

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...