Home Uncategorized غزہ جنگ بندی ، جاری مذاکرات آئندہ ہفتے تک موٴخر

غزہ جنگ بندی ، جاری مذاکرات آئندہ ہفتے تک موٴخر

Share
Share

دوحا: غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکا، قطر اور مصر کی زیر نگرانی جاری مذاکرات کو اگلے ہفتے تک موٴخر کر دیا گیاجبکہ حماس کو مذاکرات میں حصہ نہ لینے کے باوجود پیش رفت سے آگاہ کر دیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر مذاکرات پر مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز پیش کی ہیں تاکہ کسی معاہدے پر تیزی سے عمل درآمد ممکن ہو سکے، ثالث آنے والے دنوں میں اس تجویز پر کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ جانیں بچانے، غزہ کے لوگوں کو راحت کی فراہمی اور علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے راستے کا تعین کیا جا چکا ہے۔

امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں اسرائیل نے بھی شرکت کی تاہم حماس نے مذاکرات میں حصہ نہیں لیا، حماس کا موٴقف ہے کہ اس سے پہلے جو مذاکرات ہوئے ان میں جن نکات پر اتفاق ہوا تھا اسرائیل نے اس کی پاسداری نہیں کی۔

حماس کو مذاکرات میں حصہ نہ لینے کے باوجود پیش رفت سے آگاہ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لئے کئی ماہ سے جاری مذاکرات کا نیا دور جمعرات کو شروع ہوا تھا۔

اس حوالے سے گزشتہ روز امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ کسی بھی فریق کو غزہ جنگ بندی ڈیل تک پہنچنے کی کوششوں کو کمزور نہیں کرنا چاہیے، مذاکرات کے آغاز کی نسبت آج ہم جنگ بندی معاہدے کے کافی قریب پہنچ چکے ہیں۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ ان کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور مصری صدر سے بات ہوئی ہے اور دونوں رہنماوٴں نے امریکی تجویز کو بھرپور سپورٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...