Home سیاست نواز شریف کے اعلان پر بجلی صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟

نواز شریف کے اعلان پر بجلی صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟

Share
Share

لاہور: سابق وزیراعظم ومسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی جانب سے بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف کے اعلان کے بعد صارفین کو بجلی بلوں میں ملنے والے ریلیف کے اعداد و شمار منظر عام پر آگئے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اعلان کے بعد بجلی صارفین کے بلوں میں 38 فیصد تک کمی ہو گی، 18 ہزار 551 روپے بل ادا کرنے والے کو اب 11 ہزار 495 روپے ادا کرنے پڑیں گے۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کے ٹیرف اور ٹیکس میں بھی واضح کمی ہو گی۔

یاد رہے کہ صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان کیا ہے، بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے 45 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو ترقیاتی پیکیج کے فنڈز سے کٹوتی کرکے عوام کو ریلیف کے طور پر دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کے اعلان کے بعد لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 48 لاکھ 44 ہزار 50 صارفین کو ریلیف ملے گا۔

لیسکو کے صارفین کی تعداد 65 لاکھ سے زائد ہے، لیسکو کے 49 لاکھ گھریلو صارفین ہیں، 500 یونٹس تک کا بنیادی ٹیرف ریٹ 37 سے 38 روپے فی یونٹ ہے، 14 روپے ریلیف ملنے سے یونٹ 24 روپے کا ہوجائے گا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سی سی پی کو مستحکم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن...

عمران خان سے جیل میں تینوں بہنوں،وکلاء کی ملاقاتیں، بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کرائی گئی

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تینوں بہنوں اور 6...

ہم نے حکومت سے مذاکرات کئے مگر ہماری ملاقات نہیں کرائی جاتی ہر کسی کو اپنی ناک سے نیچے دیکھنا ہوگا،فیصل چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری...

جتنا سستا حج ہم کرارہے ہیں دنیا میں اتنا سستا حج کہیں نہیں ہوتا،چوہدری سالک حسین

اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے گزشتہ سال حج...