Home Uncategorized ترکیہ میں کار پر نامعلوم شخص کی فائرنگ،ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

ترکیہ میں کار پر نامعلوم شخص کی فائرنگ،ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

Share
Share

استنبول : ترکیہ میں کار پر فائرنگ کے ایک واقعے میں ڈرائیونگ نشست پر موجود فلسطینی شخص جاں بحق اور ان کے ساتھ بیٹھا دوست اور پچھلی نشست پر بیٹھا محافظ زخمی ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ترکیہ کے شہر استنبول میں پیش آیا۔ جس میں ملزم فائرنگ کے بعد سائلنسر لگی پستول پھینک کر فرار ہوگیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جو کہ مقتول کا گارڈ ہے۔

پولیس نے فائرنگ میں ایک فلسطینی تاجر کے جاں بحق اور دو دیگر کے زخمی ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کر دی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

استنبول پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نقاب پوش تھا اور حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پولیس نے آس پاس کے علاقوں میں الرٹ جاری کردیا۔ جائے وقوعہ کو سرچ آپریشن کے بعد کلیئر قرار دیدیا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...