Home نیوز پاکستان مسلح افواج ،سروسز چیفس کا شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کو یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش

مسلح افواج ،سروسز چیفس کا شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کو یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش

Share
Share

 

راولپنڈی:پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی 53ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آ ئی ایس پی آر کے مطابق پائلٹ آفیسر راشد منہاس پاکستان کی تاریخ میں جرات اور قربانی کی روشن مثال کے طور پر ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

آ ئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آج کے دن، 1971 میں، پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے ملک کی دفاع کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ان کی بے مثال بہادری اور وطن کے تحفظ کے لئے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے جب ہم اس قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، تو ہم ان کی غیر معمولی بہادری کے اس عمل کو یاد کرتے ہیں ہماری مسلح افواج کے جذبے کی علامت اور ان کی ناقابل تسخیر وابستگی کا ثبوت ہے۔

آ ئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پرائلٹ آفیسر راشد منہاس کی قربانی ہمیشہ ہماری تاریخ کا حصہ رہے گی آنے والی نسلوں کو ان کی مثالی بہادری اور وفاداری کو اپنانے کی ترغیب دے گی پاکستان کی مسلح افواج پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی غیر معمولی بہادری، ثابت قدمی اور فرض کے تئیں لگن کو سلام پیش کرتی ہیں، ان کے ورثے سے تحریک حاصل کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت اور قوم کے ساتھ لگن کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کا عزم کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

انمول عرف پنکی کی چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیشی، تشدد اور جھوٹے مقدمات کا الزام

کراچی کی عدالت میں اہم پیشی Karachi میں منشیات فروشی کے مقدمات...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا اہم موسمی الرٹ اسلام آباد: National Disaster...

محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

پاک امریکہ تعلقات پر اہم ملاقات اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ Mohsin...