Home سیاست اڈیالہ جیل میں علیمہ خان، بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹیوں کے درمیان تکرار ،سخت جملوں کاتبادلہ

اڈیالہ جیل میں علیمہ خان، بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹیوں کے درمیان تکرار ،سخت جملوں کاتبادلہ

Share
Share

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان، بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹیوں کے درمیان تکرار کا واقعہ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران خواتین کے شور شرابے کی حقیقت سامنے آ گئی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو کے دوران اڈیالہ جیل کے فیملی پورشن میں شور شرابا شرابا ہوا تھا، جس میں خواتین کی آوازیں بلند تھیں۔

جیل ذرائع کی جانب سے علیمہ خان، بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹیوں میں تو تکرار کی تصدیق کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ علیمہ خان نے عدالت میں خاتون وکیل کے حوالے سے بات کی تھی، جس کے دفاع میں بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹی نے جواب میں جملے دہرائے۔

بحث مباحثہ کے دوران بشریٰ بی بی اور علیمہ خان آپس میں الجھی تھیں اور دونوں میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔ خواتین کے شور شرابے کے باعث بشریٰ بی بی کی کم عمر نواسی رونے بھی لگی تھی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے خواتین پورشن سے ہونے والے شور شرابے پر 3 مرتبہ اپنی گفتگو میں وقفہ بھی کیا تھا۔

Share
Related Articles

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...

سابق وفاقی وزیر کو 26 سال قبل دی گئی سزا کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست منظور کر لی اسلام آباد: Anwar Saifullah...

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...