Home Uncategorized اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان کو بوڑھی عورت قرار دے دیا

اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان کو بوڑھی عورت قرار دے دیا

Share
Share

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئراداکار فردوس جمال نے ایک بار پھر سْپر اسٹار ماہرہ خان کی خوبصورتی پر سخت کرتے ہوئے انہیں بوڑھی عورت قرار دے دیا۔

حال ہی میں فردوس جمال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اْن سے پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

پروگرام کے میزبان نے فردوس جمال سے پوچھا کہ آپ نے ماضی میں کہا تھا کہ ماہرہ خان بوڑھی لگتی ہیں، اْنہیں ڈراموں یا فلموں میں ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار دینے چاہیے لیکن آپ کے اس بیان کے بعد اداکارہ نے سْپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، تو اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گے؟

اس سوال کے جواب میں فردوس جمال نے کہا کہ میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں، میں نے ماہرہ خان کی عْمر سے متعلق حقیقت بتائی تھی، وہ اپنی اصل عْمر کے مطابق بوڑھی عورت ہیں۔

فردوس جمال نے کہا کہ اگر لوگوں کو ماہرہ خان بظاہر خوبصورت نظر آتی ہیں تو اس میں میری کوئی غلطی نہیں ہے، ہر کوئی اپنی نظر سے دیکھتا ہے، میری نظر میں وہ خوبصورت نہیں۔

میزبان نے سینئر اداکار سے کہا کہ پاکستان کے 90 فیصد لوگوں کو ماہرہ خان خوبصورت نظرآتی ہیں، جس پر فردوس جمال نے کہا کہ اگر 90 فیصد لوگ پاگل ہیں تو اس میں میری کوئی غلطی نہیں، کیا میں بھی اْن کی طرح پاگل بن جاوٴں۔

اْنہوں نے کہا کہ میں ایلزبیتھ ٹیلر جیسی اداکاراؤں کی اداکاری کو دیکھ کر ہی اداکاری کا موازنہ کرتا ہوں اور ہر انسان کا اپنا زاویہ ہوتا ہے، اداکاری اور خوبصورتی سے متعلق میرا اپنا زاویہ ہے، میں اپنی سوچ اور نظریے کے حساب سے چیزوں کو دیکھتا ہوں۔

فردوس جمال نے مزید کہا کہ میں خوبصورتی سے متعلق اپنے بیان پر پہلے بھی قائم تھا، آج بھی قائم ہوں اور ہمیشہ قائم رہوں گا۔

یاد رہے کہ سال 2019 میں فردوس خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر میری بات کسی کو بری لگے تو معذرت چاہتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا ماہرہ خان کو اب ہیروئن کے کردار ادا کرنے چاہئے۔ ماہرہ خان ماڈل ہوسکتی ہیں لیکن وہ نہ تو ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن۔

فردوس جمال نے ماہرہ خان کی عمر پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اور اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتیں بلکہ ماں کے کردار کیے جاتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...