Home سیاست 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس ،نیب تفتیشی افسرپر جزوی جرح

190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس ،نیب تفتیشی افسرپر جزوی جرح

Share
Share

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی، نیب تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر بلا آخر آج نویں سماعت پر جزوی جرح ہی ہوسکی، اگلی سماعت پر جرح مکمل ہونے کا امکان ہے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کی گی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا، ملزمان کی جانب سے وکلاء عثمان گل، چوہدری ظہیر عباس و دیگر جبکہ نیب کی طرف سے امجد پرویز، سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، وکلاء صفائی نے سماعت کے دوران نیب تفتیشی افیسر میاں عمر ندیم پر جزوی جرح کی، آئندہ سماعت پر ریفرنس کے آخری گواہ پر جرح مکمل ہونے کا مکان ہے۔

ریفرنس کے 34 گواہان پر جرح مکمل کی جاچکی جبکہ 35 ویں گواہ پر جزوی جرح کی گئی، عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...