Home Uncategorized وزیراعظم کی بنگلہ دیش میں سیلاب سے تباہی دکھ کا اظہار، ڈاکٹر یونس کو مدد کی پیش کش

وزیراعظم کی بنگلہ دیش میں سیلاب سے تباہی دکھ کا اظہار، ڈاکٹر یونس کو مدد کی پیش کش

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے مدد کی پیش کش کردی۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورت حال پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو خط لکھا ہے اور پاکستان کی جانب سے مدد کی پیش کش کردی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورت حال پر دلی دکھ اور رنج ہے، اس کڑے وقت میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں بنگلہ دیش اور بنگلہ دیش کے شہریوں، جن کے پیارے سیلاب میں بچھڑ گئے ہوں، گھر اور روزگار تباہ ہوئے ہیں، ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام مشکلات میں اپنے حوصلے اور ہمت کے لیے جانے جاتے ہیں، پر امید ہوں کہ بنگلہ دیش آپ کی قیادت میں اس مشکل سے جلد نکل آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ہر طرح سے بنگلہ دیش کی مدد کے لیے تیار ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...