Home نیوز پاکستان بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکاری والدین کے شناختی کارڈ اور سمیں بلاک کرنے پر غور شروع

بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکاری والدین کے شناختی کارڈ اور سمیں بلاک کرنے پر غور شروع

Share
Share

حیدرآباد: ضلعی انتظامیہ نے بچوں کو پولیو پلانے سے انکاری والدین کے شناختی کارڈ اور موبائل سمیں بلاک کرنے پر غور شروع کردیا۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد ذین العابدین میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیو پلانے سے انکاری والدین کے شناختی کارڈ اور موبائل سمیں بلاک کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ڈی سی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ انکاری والدین کے باعث پولیو وائرس نے حیدرآباد کو مستقل ٹھکانہ بنالیا ہے، انسداد پولیو مہم کے دوران سختی کرنے پر انکاری والدین بچوں کو رشتہ داروں کے گھر منتقل کردیتے ہیں۔

حیدرآباد میں کمسن بچی میں پولیو کی تصدیق کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لیاقت کالونی کے علاقے میں 29ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غذائی قلت کے باعث پولیو وائرس نے بچی کی ٹانگیں ضرور متاثر کی ہیں لیکن مکمل مفلوج نہیں ہوئی، قوی امکان ہے کہ غذائی قلت دور کرکے بچی کو دوبارہ چلنے پھرنے کے قابل بنایا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بچی نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پی رکھے تھے اس لیے وائرس زیادہ اثر انداز نہیں ہوا۔

ذین العابدین میمن نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے بچوں میں کوئی بیماری نہیں آتی بلکہ پولیو ویکسین پلا کر بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...