Home Uncategorized ایک دن کس کیساتھ گزرانا چاہیں گی؟ منو بھاکر نے نیرج چوپڑا کو گھاس تک نہ ڈالی

ایک دن کس کیساتھ گزرانا چاہیں گی؟ منو بھاکر نے نیرج چوپڑا کو گھاس تک نہ ڈالی

Share
Share

ممبئی:پیرس اولمپکس میں بھارت کیلئے سلور اور برانز میڈل جیتنے والی منو بھاکر نے ہم وطن جیولین تھرو اسپیشلسٹ نیرج چوپڑا کو گھاس تک نہ ڈالی۔

شوٹنگ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی منو بھاکر اِن دنوں مختلف تقاریب میں شریک ہورہی ہیں جس میں انکی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، اس موقع پر کھلاڑی سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ وہ کس کھلاڑی کیساتھ ایک دن گزارنا پسند کریں گی؟۔

جس پر اولمپئین نے جمیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ، کرکٹر سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی کا نام لیا جبکہ نیرج چوپڑا (جن سے منو بھاکر کی شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں) کا نام بھی نہ لیا۔

منو بھاکر نے کہا کہ اِن تمام افراد کیساتھ قیمتی ٹائم گزانا اعزاز کی بات ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اتھلیٹ ہونے کے ناطے ہندوستان کو زیادہ سے زیادہ میڈلز جتوانا پہلا ہدف ہے جبکہ کوشش ہے کہ میری پرفارمنس سے مزید کھلاڑی سامنے آئیں۔

دوسری جانب بھارت کے دو اولمپئینز منو بھاکر اور نیرج چوپڑا کی ملاقاتوں کو لیکر قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...