Home Uncategorized صدر بنا تو جان ایف کینیڈی قتل کیس کی تحقیقات منظرعام پر لاؤں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر بنا تو جان ایف کینیڈی قتل کیس کی تحقیقات منظرعام پر لاؤں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حق میں دستبردار ہونے والے امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر سے اپنی تقریر کے دوران وعدہ کیا کہ وہ سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے منسلک دستاویزات جاری کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے طویل عرصے سے انسداد ویکسین کے حامی رابرٹ ایف کینیڈی کو اسٹیج پر مدعو کیا اور لوگوں سے پوچھا کیا آپ ایسا صدر نہیں چاہتے جو امریکا کو دوبارہ صحت مند بنائے؟

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریلی میں اس بات کا بھی اعلان کیا اگر وہ منتخب ہوگئے تو رابرٹ ایف کینیڈی کے ساتھ مل کر بچوں کی صحت کے مسائل کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ ماہرین کا ایک پینل بنائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 1963 میں قتل کیے جانے والے اُس وقت کے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے کیس کی تحقیقات کے لیے نئے مجوزہ کمیشن اور تحقیقات کی دستاویزات جاری کرنے کا وعدہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس وقت کیا جب آزاد امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی نے اُن کے حق میں صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا جو سابق صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو 22 نومبر 1963 کو قتل کردیا گیا تاہم اس پُراسرار قتل کا معمہ کبھی حل نہ ہوسکا جب کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ قتل کے پیچھے اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ تھی۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...