Home نیوز پاکستان عافیہ صدیقی کو امریکی حکام کے حوالے کرنے سے متعلق رپورٹ طلب

عافیہ صدیقی کو امریکی حکام کے حوالے کرنے سے متعلق رپورٹ طلب

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی حکام کے حوالے کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمعہ کو طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عافیہ صدیقی کے وکیل مسٹر سمتھ نے اپنا بیان حلفی عدالت میں جمع کروادیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی کی امریکہ حکام کے حوالگی پر دو سوالات کے جواب طلب کر لیے، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی سوالات پر مفصل رپورٹ دیں میں آج آرڈر نہیں کر رہا۔

عدالت نے وزارت خارجہ کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ بھی اپنے آفس کا تفصیلی جواب دیں ورنہ سب کو یہاں بٹھا دونگا ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ جمعے تک کا وقت ہے مفصل رپورٹ دیں۔

عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ کی واپسی کی کنجی حکومت پاکستان کے پاس ہے ، نومبر سے پہلے حکومت ہماری مدد کرے جو بائیڈن حکومت کے ہوتے ہوئے عافیہ کا معاملہ حل ہونا چاہیے ، نئی امریکی حکومت کے آنے کے بعد معاملہ التواء کا شکار ہو جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کو امریکی حکام کے حوالے کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمعے کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...