Home نیوز پاکستان پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے خلاف آپریشن ، 69 ہزار غیرقانونی سمز بلاک کر دیں

پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے خلاف آپریشن ، 69 ہزار غیرقانونی سمز بلاک کر دیں

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے غیر قانونی سمز کے خلاف آپریشن کے دوران 69 ہزار سمز بلاک کر دی ہیں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈوں پر جاری 69 ہزار سمز بلاک کردی گئی ہیں۔

پی ٹی اے نے یہ سمز 16 اگست کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بلاک کی ہیں، ملک بھر سے منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈوں پر جاری سمز بلاک کی گئی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق بلاک کی گئی سموں کی بحالی کے لیے صارفین کو نادرا سے نئے شناختی کارڈ کا اجراء کروانا ہوگا، نئے شناختی کارڈ کے حصول کے بعد موبائل آپریٹر یا فرنچائز سے بلاک شدہ سم کو بائیو میٹرک کے ذریعے ان بلاک کروایا جا سکتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ 2017 سے قبل زائد المیعاد ہونے والے شناختی کارڈ پر جاری سمز بھی ایک ہفتے بعد بلاک کر دی جائیں گی، صارفین اپنے قومی شناختی کارڈز کی نادرا سے تجدید کروا کر ایسی سموں کو بلاک ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

آن لائن ادائیگی کے ساتھ ٹکٹس دستیاب: کراچی کوالیفائر کے لیے اہم اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں 28 اپریل...

ای سی سی اجلاس: مہنگائی، قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ اور مختلف گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس...

پہلگام واقعہ: سکیورٹی ناکامی پر بھارت میں سوالات، حکومتی ردعمل زیر بحث

نئی دہلی میں پہلگام کے حالیہ واقعے کے بعد سکیورٹی اور انٹیلی...

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...