Home نیوز پاکستان عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کو راستہ دینا ہوگا، فواد چوہدری

عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کو راستہ دینا ہوگا، فواد چوہدری

Share
Share

اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی رضوان احمد غلزئی ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فوج نیوٹرل ہوجائے تو کل انتخابات ہو جائیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ یہ سوچتی ہے کہ عمران خان انتخابات جیت گیا تو ہمارا کیا بنے گا۔ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ اور دونوں بڑی جماعتوں کو سپیس (راستہ) دینی ہوگی۔

“اے بی سی اردو” کے نمائندے رضوان احمد غلزئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کا جلسہ منسوخ کرنے کی درخواست اور عمران خان کا درخواست قبول کرنا سیاسی ماحول ٹھنڈا کرنے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے، بشری بی بی کی ضمانت کا فیصلہ ہوگیا تو بڑی پیشرفت ہوگی۔

سینئر سیاستدان فواد چوہدری نے کہا حکومت کے پاس آئینی ترمیم کے نمبرز نہیں۔ سپریم کورٹ میں دو ججز کے علاوہ باقی سارے ججز منصور علی شاہ کے ساتھ ہیں۔ منصورعلی شاہ ٹھنڈے اور متوازن آدمی ہیں، ایسا نہیں ہوگا کہ وہ حکومت الٹا دیں گے۔

 

سابق وفاقی وزیر نے اے بی سی اردو کو بتایا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سیاسی لاشیں ہیں، اسٹیبشلمنٹ کو ان کا بوجھ بھی اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس وقت طاقت کا مراکز آرمی چیف، عمران خان اور ججز کا collegium ہے۔

سابق ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے بغیر کوئی بڑی تحریک نہیں چل سکتی۔ جے یو آئی کو غلط فہمی ہے کہ وہ اکیلے تحریک چلا لیں گے۔ سیاسی اتحاد کے بغیر سٹریٹ موومنٹ شروع ہوئی تو خوف ہے کہ شدت پسند اسکو لیڈ کریں گے۔ چیف جسٹس انکوائری کروائیں کہ سپریم کورٹ کے باہر مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے لیے ریڈزون کے دروازے کس نے کھلوائے؟

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو سمجھنا ہوگا کہ سینسرشپ مسلئے کا حل نہیں۔ فائر وال کے 40 ارب سمندر میں پھینک دیئے ہیں۔ جب فائر وال لگے گی تب تک انٹرنیٹ سٹارلنک پر شفٹ ہوجائے گا۔

ڈیجیٹل دہشتگردی کی اصطلاح پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا آئیڈیاز کا مقابلہ بہتر آئیڈیا سے کیا جاتا ہے، آئیڈیاز کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ عمران خان لڑائی ہار گئے تو سیاست اور جمہوریت ختم ہوجائے گی پھر تو جس کے دو جج اور دو جنرل واقف ہونگے وہ وزیر بن جائے گا، ہم نے اس نظام کی مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پی ٹی آئی نے حکومت کو ایک بھی چیلنج نہیں دیا۔ الیکشن چوری ہوا پی ٹی آئی قیادت گھروں میں بیٹھی رہی، نہ کمشنر راولپنڈی اور ہائیکورٹ کے ججز کے ساتھ نہیں کھڑے ہوئے۔

Share
Related Articles

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...