Home سیاست عارف علوی نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات ختم کروانے کے لئے رابطے تیز کردئیے

عارف علوی نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات ختم کروانے کے لئے رابطے تیز کردئیے

Share
Share

پشاور: سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کی مفاہمتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عارف علوی خیبرپختونخوا حکومت مین ہونے والے اختلافات ختم کروانے کیلیے متحرک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مفاہمتی کمیٹی کے سربراہ عارف علوی نے خیبرپختونخوا کے اختلافات ختم کروانے پر کام شروع کردیا اور انہیں نے مستعفی صوبائی وزیر شکیل خان سے رابطہ کر کے صوبے میں پارٹی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شکیل خان نے صدر عارف علوی کی جانب سے رابطہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُن سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، اب بھی پارٹی امور پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے ملاقات کی کوشش کررہے ہیں ملاقات شیڈول نہیں ہوپارہی۔

یاد رہے کہ شکیل خان کو وزیراعلیٰ نے مبینہ طور پر خرد برد کے الزامات ثابت ہونے پر کابینہ سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد عاطف خان سمیت کئی رہنما شکیل خان کی حمایت میں کھڑے ہوئے تھے اور انہیں نے کرپشن کے الزامات کی تردید کی تھی۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...