Home Uncategorized ریکوڈک میں سعودی عرب کی 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کیلئے معاہدہ رواں ہفتے متوقع

ریکوڈک میں سعودی عرب کی 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کیلئے معاہدہ رواں ہفتے متوقع

Share
Share

اسلام آباد: ریکوڈک میں سعودی عرب کی 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کیلئے معاہدہ رواں ہفتے متوقع ہے۔ سعودی عرب کی اس سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید استوار ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ 80 کروڑ ڈالر میں سے 65 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری، 15 کروڑ ڈالر گرانٹ چاغی میں ڈویلپمنٹ کیلئے خرچ ہوگی، جبکہ سعودی عرب سے ریکوڈک میں سرمایہ کاری ایک ہی ٹرانچ میں موصول ہوگی۔

ذرائع نے کہا کہ سعودی عرب سے معاہدہ طے ہونا آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کیلئے معاون ثابت ہوگا جبکہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور قرض رول اوور کے بعد چین قرض رول اوور کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے وزارت توانائی حکام آج وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، وزیراعظم کو بریفنگ کے بعد حتمی منظوری کیلئے آئندہ وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا۔

سعودی عرب سے سرمایہ کاری لانے میں سول ملٹری فورم (ایس آئی ایف سی) نے کردار ادا کیا، ایس آئی ایف سی نے سعودی عرب سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ریکوڈک میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کیلئے 90 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا تھا۔

سعودی عرب ریکوڈک کے ایکسپلوریشن لیز بلاک 6 اور بلاک 8 میں بھی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب سے ریکوڈک میں مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ 10 ارب ڈالر تک لگایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی اس سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید استوار ہوں گے، ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے سعودی عرب کیساتھ گزشتہ 8 ماہ سے بات چیت چل رہی تھی۔

پاکستان سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر تیل سہولت کو بھی دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہے، ادھار تیل کی سہولت دوبارہ شروع ہونے سے سعودیہ سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر آئیں گے،رواں مالی سال سعودیہ سے دو ارب ڈالر آنے سے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کور کیا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ سعودی اور پاکستان کے درمیان موٴخر ادائیگیوں پر تیل سہولت دسمبر 2023 تک جاری رہی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...