Home سیاست اڈیالہ جیل میں خاتون سمیت 3 ڈپٹی سپریٹینڈنٹس تعینات

اڈیالہ جیل میں خاتون سمیت 3 ڈپٹی سپریٹینڈنٹس تعینات

Share
Share

راولپنڈی: محکمہ جیل خانہ جات نے 3 ڈپٹی سپریٹینڈنٹ کو اڈیالہ جیل میں تعینات کردیا۔

محکمہ جیل خانہ جات نے افسران کے تقرر و تبادلے کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں اہم تعیناتیاں کردیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے لئے نئے 3جیل افسران تعینات کر دیئے گئے

گریڈ 17 کے علی امیر شاہ کو ایڈیشنل ڈپٹی سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کردیا گیا۔ ڈپٹی سپریٹینڈنٹ امیر شاہ کی تعیناتی پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974کی شق 9کے تحت کی گئی۔

گریڈ 17کے سبطین شاہ کو ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ ایگزیکٹو اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا جب کہ گریڈ 16کی خاتون آفیسر زیب النساء کو لیڈی ڈپٹی سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا۔

محکمہ جیل خانہ جات نے افسران کی تقررتبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تینوں افسران نے فوری طور پر نئے تعیناتیوں کا چارج سنبھال لیا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...