Home Uncategorized بھارتی گجرات میں سیلاب نے تباہی مچادی،نظام زندگی مفلوج ،35 افراد ہلاک،ہزاروں افراد بے گھر

بھارتی گجرات میں سیلاب نے تباہی مچادی،نظام زندگی مفلوج ،35 افراد ہلاک،ہزاروں افراد بے گھر

Share
Share

گجرات:بھارتی ریاست گجرات میں 3 روز سے مسلسل ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ 30 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ امدادی کاموں کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران پانی میں پھنسے 2 ہزار کے قریب افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

طوفانی بارشوں اور سیلاب میں 13 افراد ڈوب کر جب کہ کرنٹ لگنے سمیت دیوار اور درخت گرنے کے دیگر واقعات میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔

بارشوں نے نظام زندگی کو معطل کرکے رکھ دیا۔ 3 دن سے اسکول اور دفاتر بند ہیں۔ ٹرانسپورٹ اور ٹرین کا نظام معطل ہے۔ تقریباً 1000 دیہات بجلی سے محروم ہیں۔ اسپتالوں، میونسپل اداروں اور ہنگامی مراکز میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

ریلیف کیمپوں میں پینے کے صاف پانی اور ادویہ کی قلت کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارت کی دیگر ریاستوں میں بارشوں کی تابہ کاریاں جاری ہیں۔ تریپورہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...