Home سیاست وزیراعظم کابنگلہ دیش کے چیف ایڈوائرز محمد یونس سے ٹیلیفونک رابطہ،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

وزیراعظم کابنگلہ دیش کے چیف ایڈوائرز محمد یونس سے ٹیلیفونک رابطہ،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائرز محمد یونس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیلی فونک رابطے میں ڈاکٹر محمد یونس کو چیف ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ، انہوں نے ڈاکٹر محمد یونس کے بنگلہ دیش کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ادا کیے جانیوالے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا، وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو خط لکھتے ہوئے سیلابی صورت حال پر بنگلہ دیش کو مدد کی پیشکش بھی کی تھی۔

Share
Related Articles

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...