Home نیوز پاکستان باکسر محمد وسیم کی اپیل پر گورنر سندھ کا نوٹس، اٹلی کے سفارت خانے کو ویزا کےلئے خط لکھ دیا

باکسر محمد وسیم کی اپیل پر گورنر سندھ کا نوٹس، اٹلی کے سفارت خانے کو ویزا کےلئے خط لکھ دیا

Share
Share

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قومی باکسر محمد وسیم کی اپیل پر نوٹس لیتے ہوئے اٹلی کے سفارت خانے کو خط لکھ کر باکسر کا ویزہ لگانے کا مطالبہ کردیا۔

گورنر ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باکسر محمد وسیم کی اپیل پر نوٹس لیتے ہوئے اٹلی کے سفارت خانہ کو لیٹر جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ باکسر محمد وسیم کا ویزہ لگایا جائے۔

باکسر محمد وسیم مالٹا میں ڈبلیو بی ایف انٹر کونٹینینٹل ہیوی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کے لیے باکسر سبیلو سیبیکھولو سے 4 اکتوبر کو مقابلہ کریں گے۔

گورنر سندھ کے نوٹس کے بعد باکسر محمد وسیم بھی گورنر ہاؤس پہنچ گئے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کئی دنوں سے پریشان تھا اور مجبوراََ ویڈیو پیغام میں اپیل کی تھی۔

Share
Related Articles

فوجداری نظامِ انصاف میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے...

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...