Home Uncategorized برطانیہ کا پاکستان سمیت گیارہ ممالک کے پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

برطانیہ کا پاکستان سمیت گیارہ ممالک کے پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

Share
Share

لندن: برطانیہ کی نومنتخب لیبر پارٹی کی حکومت نے ملک میں موجود غیر قانونی تارکین وطن پناہ گزینوں کو واپس ان کے آبائی ممالک بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت نے 3 سالہ ڈی پورٹ پروگرام کے پہلے مرحلے میں رواں سال کے آخر تک 11 ممالک کے 14 ہزار سے زائد تارکین وطن پناہ گزینوں کو ڈی پورٹ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

اس حوالے سے برطانوی وزارت داخلہ نے تارک وطن پناہ گزینوں کو ان کے آبائی ملک بھیجنے کے لیے ایک اشتہار بھی دیا جس میں اگلے 3 برسوں میں تارکین وطن کو بھیجنے کے لیے ٹینڈرز طلب کیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات کی مد میں تخمینہ ایک کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز لگایا گیا ہے جب کہ کھانا فراہم کرنے کے علاوہ، ان کے خاندان اور نوکری کی تلاش میں مدد فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

جن ممالک کے تارکین وطن کو واپس بھیجا جائے گا ان میں البانیہ، بنگلا دیش، ایتھوپیا، گھانا، بھارت، عراق، جمیکا، نائیجیریا، پاکستان، ویت نام اور زمبابوے شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...