Home کھیل پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ،مہمان ٹیم کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ،مہمان ٹیم کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

Share
Share

راولپنڈی:بنگلادیش کے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے ایک وکٹ کے نقصان پر 22 رنز بنالیے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں پاکستان کو جلد آوٴٹ کرکے برتری حاصل کریں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے بیچین ہیں، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ ابرار احمد اور میر حمزہ کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔

ادھردونوں ٹیموں کے درمیان پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش اور گیلی آوٴٹ فیلڈ کے باعث ختم کردیا گیا تھا جبکہ خراب موسم کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔

بنگلادیش کے اسکواڈ میں کپتان نجم الحسین شانتو، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الاسلام، مشفق الرحیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، حسن محمود اور ناہید راناشامل ہیں ۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ: ترکیہ نے آخری لمحات میں امریکہ کو 2-3 سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی

گروپ ڈی میں ترکیہ کی سنسنی خیز کامیابی لاس اینجلس: فیفا ورلڈ...

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کا پاکستان کا دورہ، 27 جولائی سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچے گی پاکستان ہاکی کے...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...