Home نیوز پاکستان سیو غزہ مہم ،گرفتارسابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت رہا

سیو غزہ مہم ،گرفتارسابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت رہا

Share
Share

اسلام آباد: سربراہ سیو غزہ مہم و سابق سینیٹر جماعت اسلامی مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو پولیس نے رہا کر دیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کی قیادت کے پولیس سے رابطے کے بعد گرفتار افراد کو رہا کیا گیا، رہائی پانے والوں میں رضا کار بھی شامل ہیں، گرفتار افراد کو رات گئے رہا کیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر افراد کو گزشتہ روز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ 22 جون کو وزیر داخلہ محسن نقوی سے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد 41 روز سے جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...