Home Uncategorized اداکارہ فریال محمودنےنعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو خوفناک قرار دے دیا

اداکارہ فریال محمودنےنعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو خوفناک قرار دے دیا

Share
Share

کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی بولڈ اداکارہ فریال محمود نے سینیئر اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بتا دیا۔

حال ہی میں فریال محمود نے ایک پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔

پوڈکاسٹ کے ایک سیگمنٹ میں میزبان فیصل قریشی نے فریال محمود کے سامنے مختلف اداکاروں کے نام لیکر اُن کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا۔

فیصل قریشی نے جیسے ہی اداکار نعمان اعجاز کا نام لیا تو فریال محمود نے کہا کہ نومی بھائی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوفناک تھا۔

فریال محمود نے کہا کہ نومی بھائی کا کام کرنے کا طریقہ خاص اور سب سے الگ ہے، وہ چاہتے ہیں کہ اُن کے ساتھی فنکار بھی اُن کی طرح بہترین کام کریں، یہی وجہ ہے کہ مجھے نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا کافی مشکل لگا۔

اداکارہ نے کہا کہ نعمان اعجاز کام کے دوران اپنے ساتھی اداکاروں کو اپنے خاص انداز میں سمجھاتے ہیں اور اُن کی بات کو سمجھے کے لیے اُن کے جتنا سمجھدار ہونا بھی ضروری ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر اداکاروں کو نعمان اعجاز کی جانب سے سیکھائی ہوئی بات سمجھ آگئی تو بس پھر اداکار کے لیے اُن کے ساتھ کام کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔

خیال رہے کہ فریال محمود اور نعمان اعجاز نے ڈرامہ سیریل ‘رقیب سے’ میں ساتھ کام کیا تھا، اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ثانیہ سعید، حدیقہ کیانی اور حمزہ سہیل سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...