Home سیاست بانی پی ٹی آئی کی خود کو فوجی تحویل میں نا دینے کے لیے عدالت سے رجوع

بانی پی ٹی آئی کی خود کو فوجی تحویل میں نا دینے کے لیے عدالت سے رجوع

Share
Share

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان نے 9 مئی مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کے لیے خود کو فوجی تحویل میں نا دینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں سیکریٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے، یقینی بنایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی کی سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔

Share
Related Articles

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...