Home سیاست سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر لیڈی کانسٹیبل معطل

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر لیڈی کانسٹیبل معطل

Share
Share

کراچی: لیڈی کانسٹیبل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے لیڈی کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی روڈ پر تعینات لیڈی کانسٹیبل ماریہ گل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا ڈی آئی جی ساوٴتھ سید اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مذکورہ لیڈی کانسٹیبل ماریہ گزری تھانے میں تعینات ہے، ایس ایس پی ساوٴتھ سے مذکورہ لیڈی کانسٹیبل کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے لہٰذا اس طرح کی غیرذمہ دارانہ فعل کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے آفس میمورنڈم بھی جاری کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...