Home Uncategorized اہلیہ کو نشہ آور اشیا پلاکر 72 افراد سے زیادتی کروانے والا فرانسیسی شوہر گرفتار

اہلیہ کو نشہ آور اشیا پلاکر 72 افراد سے زیادتی کروانے والا فرانسیسی شوہر گرفتار

Share
Share

 

پیرس: فرانس میں بیوی کو نشہ آور مشروب پلا کر 70 سے زائد افراد سے جنسی زیادتی کروانے والے شوہر کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی سے 72 مردوں سے 92 بار زیادتی کروائی اور ویڈیو بھی بنائیں۔ پولیس کو ملزم کے کمپیوٹر سے اس کی بیوی کی 20 ہزار تصاویر اور ویڈیوز ملی ہیں۔

پولیس نے زیادتی کرنے والے 51 افراد کی شناخت کرلی جن کی عمریں 26 سے 74 سال کے درمیان ہے۔

ایک ماہر ڈاکٹر نے عدالت کو بتایا کہ خاتون کو اتنی مقدار میں نشہ آور ادویہ دی جاتیں کہ وہ گہری نیند کے بجائے کوما کے قریب ہوتی تھی۔

ملزم جس کی عمر اس وقت 71 سال ہے سابق سرکاری ملازم ہے۔ اُن 52 جنسی درندوں کے خلاف بھی عدالتی کارروائی شروع کی گئی جنھیں ملزم نے اس مکروہ عمل کے لیے آن لائن بک کیا تھا۔

جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے جو کہا وہ ایک جوڑے کی امیدوں کو پورا کرنے کے لیے کیا تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ ان سب کو معلوم تھا کہ خاتون بے ہوش ہیں اور خاتون کو اس عمل کا پتا بھی نہیں ہے۔

متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ مجھے 10 سال تک معلوم نہ ہوسکا کہ میرے ساتھ کیا ہوتا رہا۔ 2020 میں جب پہلی بار معلوم ہوا تو میں اپنے ہوش کھو بیٹھی تھی۔

خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نشہ آور اشیا اتنی مقدار میں دی جاتی تھیں کہ میری موکلہ کئی گھنٹے مکمل بے ہوش رہتیں۔

جج سے درخواست کی گئی اس کیس کی سماعتیں کھلی عدالت میں ہوں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس جرم کا پتا چلے تاکہ لوگ جانیں کہ اپنا قریبی بھی کیا کچھ کر سکتا ہے اور کیسے احتیاط برتنی ہے۔

ملزم نے عدالت میں بتایا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہے اور یہ عمل ناقابل معافی ہے۔ جنسی زیادتی کرنے والے 51 ملزمان میں سے 30 کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

عدالت نے خاتون کی وکیل کی درخواست قبول کرتے ہوئے مقدمے کی کھلی سماعت کی منظوری دیدی جو 20 دسمبر تک جاری رہے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...