Home سیاست درختوں کی کٹائی میں ملوث ملازمین، افسران کو نوکریوں سے نکال دینا چاہیے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

درختوں کی کٹائی میں ملوث ملازمین، افسران کو نوکریوں سے نکال دینا چاہیے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

Share
Share

 

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاکہناہے کہ جنگلات کی تیزی کے ساتھ کٹائی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن رہا ہے درختوں کی کٹائی میں ملوث ملازمین، افسران کو نوکریوں سے نکال دینا چاہیے۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مردان میں شیشم کے قیمتی درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ریجنل آفیسر مردان فارسٹ ڈویژن مہر بادشاہ کی نوکری سے برخاستگی، جرمانہ کی سزا برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی۔

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت سے محکمہ جنگلات کے 5 سالہ بجٹ، محکمہ جنگلات کے ملازمین اور خیبرپختونخوا میں اجازت کے ساتھ اور غیر قانونی طور پر کاٹے گئے درختوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں جنگلات اگانے کے معاملے پر بھی 5 سالہ تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تیزی کے ساتھ جنگلات کو کاٹے جانے کا معاملہ انتہائی سنگین ہے، ملی بھگت سے جنگلات کی کٹائی ہو رہی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جنگلات کی تیزی کے ساتھ کٹائی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن رہا ہے، جنگلات کی کٹائی سے موسمیاتی تبدیلی پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، پورے ملک میں درخت کاٹ کر بیچے جارہے ہیں۔

جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے مزید ریمارکس دیئے کہ درختوں کی کٹائی میں ملوث ملازمین اور افسران کو نوکریوں سے نکال دینا چاہیے، محکمہ جنگلات کا جنگلات کو بچانے کے بجائے چائے پانی کا کام رہ گیا ہے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...