Home Uncategorized فرانسیسی صدر نے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا

فرانسیسی صدر نے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا

Share
Share

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مائیکل برئیئر کو ملک کا وزیراعظم مقرر کردیا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر نے حالیہ الیکشن میں کسی بھی جماعت کے اکثریت حاصل نہ کرپانے کے بعد ایگزٹ پر سابق چیف مذاکرات کار اور دائیں بازو کی پارٹی لیس ریپبلکنز کے رہنما مائیکل بارنیئر کو وزیراعظم نامزد کردیا۔

یاد رہے کہ فرانس میں جون میں قبل از وقت انتخابات ہوئے تھے جس میں کسی بھی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی تھی۔

مائیکل برنیئر کو معلق پارلیمنٹ میں نئی حکومتی اصلاحات اور بالخصوص بجٹ میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

نئے ویراعظم کی جماعت نے صدر ایمانوئل میکرون کے اعلان کو جمہوریت کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مائیکل برنیئر کی تقرری کو تسلیم کرلیا۔

تاہم نیشنل ریلیز نے کہا کہ وہ مائیکل برنیئر کی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے جب تک بنیادی مسائل پر ان کی پالیسی کو دیکھ نہ لیں۔

دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے پر ایمانوئیل میکرون کو مطلق العنان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن فرانسیسی عوام سے چرایا گیا ہے۔ اقلیت کو حکومت دیدی گئی۔

Share
Related Articles

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...