Home نیوز پاکستان اسلام آباد کے مصروف ترین کاروباری مرکز کے قریب فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد کے مصروف ترین کاروباری مرکز کے قریب فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مصروف ترین کاروباری مرکز کے قریب فائرنگ کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

آئی ایٹ مرکز کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے 5 منٹ تک فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھا شخص جاں بحق ہوگیا۔

مقتول فائرنگ سے زخمی ہوکر زیر تعمیر بلڈنگ میں جان بچانے کیلئے چلا گیا تاہم ملزمان نے عمارت میں گھس کر مقتول پر فائرنگ کی اور باآسانی فرار ہو گئے، ملزمان ڈبل کیبن کار میں سوار تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہیکہ مقتول نے جان بچانے کی کوشش کی جس کے باعث اسکی گاڑی درخت سے ٹکرا گئی تھی۔واقعہ تھانہ آئی نائن کی حدود میں پیش ا?یا جہاں ابتدائی طور پر متعلقہ تھانہ واقعہ سے لاعلم تھی۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم جائے وقوع پر روانہ ہوگئی ہے جبکہ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت قمر راجہ کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول کا قتل دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ مقتول قمر راجہ کا تعلق منڈی بہاوٴالدین سے تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویگو میں فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ مقتول کے ورثاء سے رابطہ کیا جارہا۔سینئر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ ملزمان کسی صورت بچ نہیں پائیں گے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا، مقتول قمر راجہ کی کار میں اسکا ساتھی فرار ہونے کی وجہ سے بچ گیا۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...